دُرِ نایاب: وزیراعلی نے تھانہ لاری اڈا گجرات میں چھاپا مارا, وہاں موجود شہریوں کی شکایات سنیں اور جواب دہی کیلئے ڈی پی او ، ڈی ایس پی کو فوری طور پر تھانہ لاری اڈا طلب کر لیا۔
نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی منگل کےروز بلا اطلاع گجرات پہنچے تو سیدھےتھانہ لاری اڈا میں چلے گئے، وہاں تھانہ کے فرنٹ ڈیسک پر کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔
کمپلینٹ فرنٹ ڈیسک پر اہلکار موجود نہ ہونے پر نگراں وزیراعلیٰ نے ناراضی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے تھانے کی ناقص حالت پر اور صفائی ستھرائی نہ ہونے کا نوٹس لیا۔
اس دوران تھانے میں شنوائی نہ ہونے پر شہری شکایات لے کر پہنچ گئے۔ ایک شہری نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ 4دن ہوگئےموٹر سائیکل چوری ہوئےابھی تک پرچہ نہیں کیا۔ محسن نقوی شہری کی شکایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو فوری طور پر تھانہ لاری اڈا پہنچنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے چار دن سے موٹر سائیکل چوری کے کیس پر پیشرفت نہ ہونے پر ڈی پی او کو سرزنش کی۔ انہوں نے شہری کی شکایت کا ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔ اور ڈی پی او کو عمارت کی حالت بھی درست کرنے کے احکامات دیئے۔
تھانے میں ریکارڈ کھلا پڑا تھا جبکہ مال خانہ کی ابتر حالت تھی۔ وزیراعلی نے تھانے میں دیگر سائلین سے بھی مسائل معلوم کئے۔