(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چودھری شجاعت حسین کی ملاقات، ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چودھری شجاعت حسین نے اسلام آباد میں ملاقات کی،حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے یکجا ہو کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ , وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ , وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ, وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چودھری سالک حسین اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔