ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش،گرمی اڑن چھو،مزید بارش کی پیشگوئی

موسم،محکمہ موسمیات،بارش،شادمان،مزنگ،قذافی سٹیڈیم،سٹی42
کیپشن: Rain,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42موسم گرما کی رخصتی قریب آ گئی،ٹھنڈی ہواؤں نے موسم مست بنادیا، ٹھنڈ کا احساس ہونے لگا، سردی نے اپنی آمد کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات نے بھی تصدیق کر دی۔ بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی گئی۔

شہر میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش نے جل تھل ایک کر دیا، شادمان، شملہ پہاڑی، مزنگ، گڑھی شاہو، قذافی اسٹیڈیم، کینٹ، فورٹریس اسٹیڈیم کے اطراف تیز بارش نے جل تھل ایک کر دیا ۔
ٹھنڈی ہواؤں نے موسم مست بنادیا، ٹھنڈ کا احساس ہونے لگا۔ سردی نے اپنی آمد کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات نے بھی تصدیق کر دی، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہے گا۔

 دوسری جانب موسم بدلتے ہی ماہرین نے شہریوں کو مختلف بیماریوں اور انفیکشنز سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔شہر لاہور میں تیز آندھی ٹھنڈی ہوا چلنے اور مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے جل تھل ہونے سے خنکی اور سردی کا احساس بڑھ گیا. موسم بدلتے ہی ماہرین نے شہریوں کو مختلف بیماریوں اور انفیکشنز سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

ماہرین کے مطابق شہری ٹھنڈا پانی اور مشروبات پینے سے پرہیز کریں, رات کے اوقات میں پنکھے کا استعمال نہ کریں اور گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں. محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے, ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے جبکہ شہر میں 29 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں.