عوام کے لئے بری خبر   

11 Oct, 2022 | 05:36 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

ایس ایس جی سی کے مطابق گیس لوڈشیڈنگ 15 اکتوبر سے 15 مارچ تک کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یومیہ گیس ناغے کا دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے تک ہوسکتا ہے، ناشتہ، دوپہراور رات کے کھانے کے لیے 2 سے 3 گھنٹے تک گیس فراہم کی جائے گی تاہم سردیوں میں کھانا پکانے کے اوقات میں لو پریشر کی شکایت دور ہوگی جب کہ کھانا پکانے کے سوا ضرورت پر ایل پی جی استعمال کی جائے۔حکام کا کہنا ہے کہ گیس ذخائر 8 فیصد سالانہ کے حساب سے کم ہورہے ہیں۔

 واضح رہے کہ کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے جہاں شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہوتے ہیں وہیں شہریوں کو ناشتہ ،دوپہر کا کھانا بازار سے مہنگے داموں خریدنا پڑتا ہے۔جس سے نہ صرف معمولات زندگی بلکہ ماہانہ ہرگھر کا بجٹ بھی متاثر ہوتا ہے۔

مزیدخبریں