پیٹرول کی بچت کیسے ممکن؟ گاڑی مالکان کیلئے اچھی خبر

11 Oct, 2022 | 03:57 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں، ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اضافے آئے روز دیکھنے کو مل رہا ہے، غریب آدمی دو وقت کی روٹی کھانے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے،  پیٹرول کی قیمتوں میں 2022 کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا اور اب کمی آرہی ہے مگر مستقبل کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

تفصیلات کےمطابق  آپ گاڑی میں پیٹرول کے استعمال کی مقدار میں کمی لانا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے چند آسان ٹپس مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

گاڑی کی مینٹنینس: اسی طرح گاڑی کے انجن کی سروس کرانا بھی معمول بنائیں کیونکہ اس سے بھی ایندھن کی بچت ممکن ہے، اس کے لیے جس کمپنی کی گاڑی ہو اس کے تجویز کردہ سروس شیڈول سے مدد لی جاسکتی ہے۔

رفتار کا تسلسل برقرار رکھیں: اچانک رفتار بڑھانے اور اچانک بریکس لگانے سے پیٹرول کے مائلیج میں 15 سے 40 فیصد تک کمی آتی ہے۔آسان الفاظ میں رفتار کو بار بار کم زیادہ کرنے سے بھی ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے تو ایک رفتار سے گاڑی چلانے کو ترجیح دیں۔

رکی ہوئی گاڑی کو بند کردیں: اگر تو آپ ایک منٹ سے زیادہ وقت تک گاڑی کو کسی جگہ روک رہے ہیں تو بہتر ہے کہ انجن کو بند کردیں۔ایک جگہ موجود گاڑی کا انجن اگر چل رہا ہو تو وہ کافی مقدار میں پیٹرول خرچ کرتا ہے۔

ٹائر پریشر : اگر آپ پیٹرول کی نمایاں بچت کرنا چاہتے ہیں تو جان لیں کہ ٹائر پریشر اس حوالے سے اے سی سے زیادہ اہم ثابت ہوتا ہے۔ٹائر میں ہوا کم ہونے سے پیٹرول کا خرچہ بھی بڑھتا ہے۔

گیئرز کا خیال: جس حد تک ممکن ہو آخری گیئر میں گاڑی چلائیں کیونکہ لوئر گیئرز میں رفتار بڑھانے سے ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے۔

صفائی: کبھی اپنی گاڑی بند یا گندے فلٹرز کے ساتھ مت ڈرائیو کریں۔آئل یا ائیر فلٹرز کی صفائی کا خیال رکھیں یا بدل دیں۔

مزیدخبریں