انسان کوجلد بوڑھا کرنے والی بیماریاں

11 Oct, 2022 | 03:38 PM

ویب ڈیسک:جسمانی طور پر صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی طور پر بھی صحت مند ہونا ضروری ہے۔ ذہنی بیماریاں جسمانی صحت پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔

انسانی صحت  کیلئےجہاں جسمانی صحت کیلئے تگ و دو لازم ہے وہیں ذہن کو صحت مند رکھنے کیلئے بھی کوششیں کرنی چاہیئں۔ ذہنی طور پر صحت مند رہنے کیلئے اداسی اور تنہائی سے دور رہنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئیے۔

ایک تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداسی اور ڈپریشن سگریٹ اور تمباکو نوشی جیسے ہی اثرات رکھتے ہیں۔ جس طرح تمباکو نوشی قبل ازوقت عمر رسیدہ کرنے کا باعث بنتی ہے اسی طرح اداسی اور ڈپریشن بھی جلد بوڑھا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔   

تحقیق اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے مینوئل فاریہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کی۔ مینوئل کا کہنا تھا کہ سماجی اور نفسیاتی عوامل بڑھاپے میں نظرانداز نہیں کیے جاسکتے۔

مزیدخبریں