ویب ڈیسک : نوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گزشتہ سالوں کی تنخواہ کا معاملہ ، اسحاق ڈار کی 5 کروڑ تنخواہ ملے گی یا نہیں؟
پارلیمانی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پانچ کروڑ تںخواہ کی مد میں ادا نہیں کیے گئے۔ پارلیمانی حکام کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو کس مد میں تںخواہ دینی ہے ابھی تعین نہیں ہوا۔ اسحاق ڈار وزیر خزانہ بن چکے ہیں اس لیے ان کی تںخواہ اب کابینہ ڈویژن کے دائرہ کار میں آتی ہے .
واضح رہے اسحاق ڈار نے ابھی تک سینیٹ سیکرٹریٹ سے اپنی ماضی کی تںخواہ کا مطالبہ نہیں کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی بھی اسحاق ڈار کو تںخواہ کی مد میں پانچ کروڑ ادا کرنے کی تردید کردی