ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بتایا ہےکہ نومبر کے آخر یا دسمبرمیں نواز شریف اپنے لوگوں کےدرمیان ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومبرکےآخریادسمبرمیں نوازشریف اپنےلوگوں کےدرمیان ہونگے۔
پنجاب حکومت سے متعلق حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا اس کے اپنے لوگ ساتھ نہیں۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے تمام جھوٹ ایکسپوز ہوں گے، اسلام آباد کسی کو فتح نہیں کرنے دیا جائے گا۔
خیال رہے لندن میں موجود مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپس آنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ نواز شریف کی لیگل ٹیم جلد عدالت سے رجوع کرے گی، اس سلسلے میں سابق وزیراعظم کے پاکستان واپسی کے لیے ساتھیوں سے مشورے جاری ہیں۔ساتھیوں سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا تھا کہ جلد پاکستان جانا چاہتا ہوں، ایک ایک دن باہر رہنا بھاری ہے۔