(قیصر کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبے بھر میں ہائی سکیورٹی زون بنانے کی منظوری دیدی، لاہور میں مال روڈ، سو ل سیکرٹریٹ، ڈی سی آفس اور ایوان وزیراعلیٰ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اہم اضلاع میں مظاہرین کیلئے جگہ مختص کرنے اور نئے ہائی سکیورٹی زون بنانے کی سمری بھیجی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ نے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ہائی سکیورٹی زون بنانے کی منظوری دیدی ہے، اب ہائی سکیورٹی زون میں کسی قسم کے احتجاج پر پابندی ہوگی۔
لاہور میں مال روڈ، سو ل سیکرٹریٹ، ڈی سی آفس اور ایوان وزیراعلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مکمل پابندی ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد اب یہ ایکٹ کابینہ کے سامنے پیش ہوگا جس کی حتمی منظوری کابینہ دے گی، اس ایکٹ کا نام پنجاب ہائی سکیورٹی زون ایکٹ رکھا گیا ہے۔