ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مجوزہ ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کیلئے اہم پیشرفت

Lahore Master Plan
کیپشن: Lahore Master Plan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) رواں ہفتے ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس بلا کر لاہور ضلع کی حدود تک ماسٹر پلان 2050 منظوری کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایل ڈی اے حکام نے گورننگ باڈی کے اجلاس سے قبل پری اتھارٹی میٹنگ بھی کرلی ہے ، رواں ہفتے میں بدھ یا جمعرات کو اجلاس بلایا جانا متوقع ہے ، اجلاس بلانے کیلئے وزیراعلی سے بطور چئیرمین ایل ڈی اے منظوری لینا لازم ہے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نجی دورے پر لندن میں ہیں،  ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں ایجنڈا ماسٹر پلان ہے، ماسٹر پلان کے علاوہ دیگر بیس سے زائد ایجنڈے بھی پیش کئے جائیں گے، لاہور کے مجوزہ ماسٹر پلان میں لاہور اربن ایریا براون کرنا تجویز کیا گیا ہے، لاہور شہر کے سنٹر سے بیدیاں نہر، مصطفی آباد، سندر انڈسٹریل اور راوی کے اندر تمام ایریا براون کرنا تجویز کیا گیا ہے۔