ویب ڈیسک:کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے داماد اور حریت رہنماالطاف احمد بھارتی حراست میں انتقال کر گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ انتقال کرگئے۔ محروم سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ2017 سے دلی کی تہاڑ جیل میں قید تھے۔
الطاف احمد کینسر کے مرض میں مبتلا تھا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔الطاف احمد شاہ کو قید کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اس کے باوجود بھارتی حکومت نے انہیں رہا نہیں کیا۔
واضح رہے کہ سری نگر کے علاقے صورہ کے رہائشی حریت رہنما کو بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے زیر تفتیش دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کے ایک مبینہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے داماد الطاف شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نے اس حوالے سے لکھا کہ مودی حکومت جانتی تھی کہ الطاف شاہ کینسر کے مریض ہیں اس کے باوجود ان کے علاج سے انکار کیا گیا۔شہباز شریف نے لکھا کہ مودی کے بھارت میں دوران حراست، قتل عام ہے۔وزیراعظم نے الطاف شاہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔