وزیر قانون نے بھی 62 ون ایف کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کردیا

11 Oct, 2022 | 10:53 AM

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی 62 ون ایف کے مکمل   خاتمے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہناتھاکہکہ تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کے لیے یہ بہترین وقت ہے لہٰذا 62 ون ایف کے قانون کو مکمل ختم ہونا چاہیے۔

 صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے کہا کہ 62 ون ایف کے خاتمے کی بجائے اس میں ضروری ترامیم ہونی چاہئیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے چند روز قبل ایک سماعت میں 62 ون ایف کو کالا قانون قرار دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں