بجلی کی قیمت 19روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی منظوری

11 Oct, 2022 | 09:45 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کی قیمت 19روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہوا جس میں 5 برآمدی شعبوں کے لیے بجلی کی قیمت کی منظوری دی گئی، برآمدی شعبے کو سستی بجلی دینے سے حکومت سالانہ 100 ارب روپے کی سبسڈی اٹھائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن کو گندم کی درآمد تیز کرنے کی ہدایت کردی اور کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کامعاملہ مؤخر کردیا۔

 

مزیدخبریں