پی ٹی سی ایل کے دفتر پر دستی بم حملہ، سکیورٹی گارڈ زخمی

11 Oct, 2022 | 09:22 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دفتر پر تعینات گارڈ زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق پیر کی شب نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع پی ٹی سی ایل کے دفتر پر دستی بم پھینکا جو گیٹ کے قریب گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک نجی سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے ۔

واضح رہے کہ دو روز کے دوران سریاب روڈ پر دو دستی بم حملے کیے گئے ہیں جن میں5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں