ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سہ فریقی T20 سیریز: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف

Pakistan Cricket Team
کیپشن: Pakistan Cricket Team
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نےمقررہ  اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر130 رنز بنا ئے، آج کے میچ میں بابر اور رضوان کی  پارٹنر شپ نے قومی ٹیم کو 30 رنز کا آغاز دیا۔رضوان 16، شان مسعود 14، شاداب 8 ،کپتان بابر اعظم 21 اور حید علی 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔جس کے بعد افتخار احمد 27 جبکہ  محمد  نواز  پہلی گیند پر ہی آؤٹ ہوگئے ، آصف علی 25 اور وسیم جونیئر 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،بلیئرٹکنر اور مچل سینٹنر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔