نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں

11 Oct, 2022 | 08:47 AM

ویب ڈیسک:نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں۔ وہ اپنے والدین کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ پہنچیں۔

اس موقع پر کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایات پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں اور پولیس کا خصوصی یونٹ انہیں سیکیورٹی فراہم کر رہا ہے۔

25 سالہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ ملالہ یوسف زئی کو سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروایا جائے گا۔

یاد رہے کہ سوات میں 2012ء میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرونِ ملک چلی گئی تھیں اور اب دوسری بار پاکستان آئی ہیں۔

ملالہ پہلی بار مسلم لیگ ن کے دور میں اپنے گھر سوات گئی تھیں۔

مزیدخبریں