ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

Rana Sanaullah
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے عمرانی فتنے کا  آلہ کار بن کر 4 سالہ پرانے مقدمے کے  ریکارڈ میں جعل سازی کی اور حقائق جان بوجھ کر چھپاکر عدالت سے دھوکا دہی اور گمراہ کرکے وارنٹ حاصل کیے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ اینٹی کرپشن پنجاب اسلام آباد پولیس کو وارنٹ کے ساتھ ریکارڈ فراہم نہیں کررہی جو قانونی تقاضہ ہے، یہ وفاقی حکومت پر مہم جوئی کی مذموم سازش ہے تاکہ عمرانی فتنہ ریلیف حاصل کرسکے۔

ترجمان نے بتایا کہ ریکارڈ میں جعلسازی اورعدالت کو گمراہ کرنے میں ذمہ داران افسران اوراہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے رانا ثنا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی تعمیل کیلئے تھانہ سیکرٹریٹ پہنچی تھی تاہم ٹیم ان کی گرفتاری کی تعمیل کے بغیر ہی تھانہ سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہو گئی۔