شیاؤمی نے نیا زبردست فیچر والا گیمنگ فون متعارف کرادیا

11 Oct, 2021 | 09:08 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: شیاؤمی  اپنے گیمنگ فون لائن اپ کو بلیک شارک 4 ایس اور 4 ایس پرو کے ساتھ اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔ بیس ماڈل بلیک شارک 4 ایس  کو صرف ایک آفیشل پوسٹر میں دکھایا گیا ہے جس میں  ڈیزائن اپ ڈیٹ  کیا گیا ہے۔

بلیک شارک 4 ایس کا کیمرہ ڈیزائن بیلک شارک ۴ جیسا ہی ہے ۔پچھلے پینل پر گیمر جمالیات پہلے کی نسبت زیادہ لائنوں میں  بدل گئی ہے۔  جاری کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیاؤمی  کے نئے ماڈل میں  پیچھے ایک بلیک شارک لوگو ہے اور مرکزی کیمرے کے بالکل نیچے سبز ایل ای ڈی ہے۔ بلیک شارک  4 ایس  اسنیپ ڈریگن 888+ ایس او سی کو اسپورٹ کرے گا ، لیکن اس کے علاوہ  یہ زیادہ تر بلیک شارک 4 جیسا ہی ہوگا۔

جس کا مطلب ہے کہ ہم 6.67 انچ AMOLED ڈسپلے دیکھنے کی توقع کر سکتے ہیں۔  بیٹری کی گنجائش 4500 ایم اے ایچ ہو سکتی ہے جس میں 120W فاسٹ چارجنگ ہے۔ بلیک شارک 4 ایس میں  مرکزی کیمرہ ممکنہ طور پر 48MP کا،  8MP کا الٹرا وائیڈ ماڈیول اور 5MP کا میکرو کیمرہ شامل ہوگا۔شیاؤمی  بلیک شارک 4 ایس چین میں 13 اکتوبر کو باضابطہ متعارف کرایا جائے گا۔ 
 

مزیدخبریں