(علی ساہی)پنجاب پولیس کو دوسرے کوارٹر کابجٹ جاری کردیا گیا۔لاہورسمیت پنجاب بھر کے لئے ساڑھے26ارب سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب پولیس کے لئے دوسرے کوارٹر کے لئے بجٹ محکمہ خزانہ نےجاری کردیا ہے۔آئی جی پنجاب نے رواں ہفتےمتعلقہ برانچ کوساڑھے 26 ارب کے فنڈز تمام اضلاع اوریونٹس میں ڈیمانڈ کے مطابق تقسیم کرنے کا حکم دے دیاہے۔
دوسرے کوارٹر کےفنڈز کا زیادہ حصہ خریداری اوردفتری امورپر خرچ کیا جائے گاجبکہ پہلے کوارٹر میں زیادہ تر فنڈزتنخواہوں ،پٹرول اوردیگرکےلئے مختص کئے گئے تھے۔پہلے کوارٹر میں پولیس کوجولائی میں ساڑھے 49 ارب کے فنڈز جاری کئے گئے تھے۔رواں مالی سال میں پنجاب پولیس کےلئے128ارب کابجٹ منظور کیا گیا ہے۔