نشہ آور انجکشن بنانیوالی کمپنیوں و میڈیکل سٹورز سے متعلق چشم کشا انکشافات

11 Oct, 2021 | 06:55 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: شہر میں نشہ آور انجکشنز کے منظم گروہوں کا انکشاف۔ خلاف ضابطہ نشہ آور انجکشن بنانے والی کمپنیوں اور اسے فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق نشہ آور انجکشن بنانے والی کمپنیاں اور میڈیکل سٹورز کے گٹھ جوڑ سے لوگوں کے جسم میں زہر داخل کیا جا رہا ہے۔ آئس اور مہنگے نشوں کے مقابلے میں انجکشن سستے اور آسانی سے دستیاب ہیں جس کی وجہ سے انجیکشنز کے نشے میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ گرین بیلٹس، سڑک کنارے اور کینال روڈ کے اطراف ٹولیوں کی شکل میں انجکشن کا نشہ کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے میڈیکل سٹورز اور انجکشنز بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کر لیا ہے۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر منظم گروہوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ایس ایچ او گجر پورہ افضل سندھو کے مطابق منشیات فروش رانا ندیم کے قبضہ سے 2 کلو 160گرام چرس برآمد کی گئی۔ نوجوان نسل کو آئس نشہ کی لت لگانے والا مرکزی ملزمان زین بھی گرفتار کرلیا۔ ملزم زین کے قبضہ سے 250گرام آئس اور آئس پینے کے آلات برآمد کیے گئے۔ منشیات فروشوں کا قمر تعلیمی اداروں کے گردونواح اور عوامی مقامات میں نوجوان نسل کو چرس فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں