کمشنر لاہور کا زبردست انداز میں ادبی شخصیات کو خراج تحسین

11 Oct, 2021 | 05:54 PM

Arslan Sheikh

راؤ دلشاد حسین: کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان شہرکو سٹی آف لٹریچر کا درجہ ملنے پر متحرک، نامور ادبی شخصیات کی رہائش گاہوں اور بیٹھنے کے مقامات پر یادگاری تختیاں لگا دیں گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے معروف ادبی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کی ٹھان لی۔ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نےادبی شخصیات کی رہائش گاہوں اور بیٹھنے کے مقامات پر یادگاری تختیاں لگوادیں. انہوں نے کہاکہ میاں افتخار الدین، فیض احمد فیض کے گھروں کے بعد تختیاں لگائی گئیں ستنام محمود، سید امتیاز علی تاج کے شب روز گزرنے والے مقامات پریادگاری تختیاں لگائی گئیں شاعر،کالم نگار جیسی شخصیات نے ملک کا نام روشن کیا.
کمشنر لاہور نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں جائزہ کیلئے واپڈا ٹاؤن کا دورہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے تمام علاقوں میں انسداد ڈینگی سرویلنس کو یقینی بنایا جا رہا ہے. واپڈا ٹاؤن سرویلنس پر مامور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیاانسداد ڈینگی سرگرمیوں کے سلسے میں گھروں پر دستک دیکر فیڈ بیک لیا. انہوں نے کہا کہ شہری گھروں کو صاف و خشک رکھیں۔ڈینگی کے بارے میں اطلاع دیں علاقہ کے لوگوں کا تعاون انسداد ڈینگی ٹیموں کی کامیابی کا ضامن ہےڈینگی کے پھیلاو کا انتہائی موسم ہے۔لوگ انسداد ڈینگی ٹیموں سے آگاہی بھی لیں واپڈا ٹاون اور ارد گرد کے علاقوں میں کمشنر نے انسداد ڈینگی پر مامور ٹیموں کی سرویلنس کو چیک کیا۔

ٹیموں نے کمشنر لاہور کی موجودگی میں گھروں کی چھتوں کو چیک کیاشہری اپنے گھروں کی چھتوں، گملوں، ایرکولرز اور اے سی پانی کی جگہ کو خشک رکھیں انسداد ڈینگی ٹیمیں جانفشانی سے کام کر رہی ہیں۔ شہری تعاون کریں کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کے دورے کے دوران ہیلتھ افسران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں