ویب ڈیسک : یونیورسٹی آف کیلے فورنیا کے کینیڈین پروفیسر ڈیوڈ کارڈ، میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے جوشوا انگرسٹ اور سٹینفورڈ یونیورسٹی کے ڈچ پروفیسر گوئڈو امبینس کو مشترکہ طور پر نوبل انعام برائے اقتصادیات 2021 سے نوازا گیا ہے۔
لیبر مارکیٹ کے کم از کم اجرت، مہاجرت اور تعلیم اور سائنٹیفک فریم ورک کے روایتی نتائج کے اہم موضوعات پر تحقیق کے لئے یونیورسٹی آف کیلے فورنیا کے کینیڈین پروفسر ڈیوڈ کارڈ، میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے جوشوا انگرسٹ اور سٹینفورڈ یونیورسٹی کے ڈچ پروفیسر گوئڈو امبینس کو مشترکہ طور پر نوبل انعام برائے اقتصادیات 2021 سے نوازا گیا ہے۔
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ماہرین معاشیات کی جانب سے پیش کردہ نظریات نے اقتصادیات کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے۔