(جنید ریاض)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 6 روپے فی کلو سستا ہوگیا، ریٹ میں کمی کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 354 روپے فی کلو ہوگیا۔ گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 360 روپے کلو فروخت کیا جاتا رہا تاہم اب قیمت میں چھ روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔
زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 236 اور پرچون ریٹ 244 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح فارمی انڈوں کا ریٹ 159 روپے فی درجن پر مستحکم ہے جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 650 روپے ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام لانے سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کرنے کے لئے اقدامات کرے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔