ویب ڈیسک: گریٹر اقبال پارک کیس میں ٹک ٹاکر عائشہ اور ریمبو کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی۔
ریمبو کی بلیک میل کرنے کی آڈیو بھی اس کے موبائل سے برآمد ہوگئی، جس میں ریمبو کہہ رہا ہے کہ میں تیری ساری تصاویر اور ویڈیو میڈیا پر دوں گا ۔ ناکھیلیں گے نا کھیلنے دیں گے، مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا ۔جواب میں عائشہ اکرم کہتی ہے کہ میرے ساتھ میری فیملی ہے جہاں مرضی ویڈیوز بھیجو ، ریمبو نے مزید کہا کہ داتادربار کے سامنے پھنسنے والی ویڈیو بھی میرے پاس ہے، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تمام آڈیو اور ویڈیو لیبارٹری کروائی جا رہی ہیں۔
قبل ازیں ایک آڈیو سامنے آئی جس میں عائشہ اکرم اور ریمبو کے درمیان ملزمان کی رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی ہوئی۔مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجرم 6 ہیں یا 7، عائشہ ریمبو سے کہتی ہے کہ 6 مجرم ہیں جنھیں شناخت کیا ہے۔ریمبو عائشہ سے پوچھتا ہے کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں، زیادہ تر تو غریب ہیں، جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے ان لوگوں نے 5، 5 لاکھ دینے ہیں۔
لاہور :گریٹر اقبال کیس کی مرکزی کردار عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ سامنے آ گئی دونوں کے مابین جیل میں شناخت ہونے والے ملزمان سے رقم لینے کی گفتگو فون کال میں دونوں کے مابین 25سیکنڈ کی گفتگو ہوئی
— AD Malik Official (@ADMalik87) October 11, 2021
ملاحظہ فرمائیں ????@OfficialDPRPP @ShariqjKhan7 pic.twitter.com/2p7brcy2er