شہری ہوجائیں خبردار، موبائل فون کالز کا ڈیٹا بکنے لگا

11 Oct, 2021 | 03:40 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: پیسے دو موبائل کالز کا ریکارڈ لو۔ موبائل کال ریکارڈ سمیت حساس معلومات کی رسائی مافیا کے ہاتھ میں ہونے کا انکشاف ہوگیا۔

اب کسی کا بھی کال رکارڈ محفوظ نہیں۔ غیر سرکاری افرادموبائل کالز کا ڈیٹا بیچنے لگے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری افراد  2 سے 4 ہزار میں موبائل کالز کا ریکارڈ فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔ موبائل کالز کے ساتھ ساتھ لائیو لوکیشن بھی فراہم کرتے ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ونگ میں خفیہ معلومات کی فراہمی کے باوجود تحقیقات التواء کا شکار ہیں۔ سائبر کرائم ونگ کا مؤقف ہے کہ مختلف نوعیت کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ کال ریکارڈ مافیا پر تحقیقات کیلئے مختلف اداروں سے رابطے میں ہیں۔

 

مزیدخبریں