برف پگھلنے لگی؟ پاک بھارت تعلقات میں اہم موڑ

11 Oct, 2021 | 02:25 PM

ویب ڈیسک:بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے پاکستانی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے نام خط بھیجا ہے۔ انہوں نے صادق سنجرانی کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی 100 سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق تقریبات 4 اور 5 دسمبر کو نئی دہلی میں ہوں گی، بھارتی صدر رام ناتھ کوند تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ تقریبات کے اختتامی سیشن سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی 5 دسمبرکو خطاب کریں گے۔خط کے متن میں درج ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھارت کی سب سے پرانی پارلیمانی کمیٹی ہے۔

اعزاز  کی بات ہو گی کہ کمیٹی کے 100 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کریں۔ اوم بریلہ نے لکھا کہ ہمارے لیے باعث اعزاز ہو گا اگر اس تاریخی موقع پر آپ (صادق سنجرانی) بھارتی پارلیمنٹ کے مہمان بنیں۔ 

مزیدخبریں