ویب ڈیسک: مینار پاکستان پر درجنوں افراد کی جانب سے خاتون ٹک ٹاکر کو بے لباس کرنے سے متعلق کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں درجنوں افراد کی درندگی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ان کے دوست ریمبو کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ مبینہ آڈیو ریکارڈنگ ریمبو کے فون سے ملی ہے، فون کال کی ریکارڈنگ کو کیس کا حصہ بنا رہے ہیں اور کال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق آڈیو میں عائشہ اکرم اور ریمبو کے درمیان ملزمان کی رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی ہوئی۔مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجرم 6 ہیں یا 7، عائشہ ریمبو سے کہتی ہے کہ 6 مجرم ہیں جنھیں شناخت کیا ہے۔ریمبو عائشہ سے پوچھتا ہے کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں، زیادہ تر تو غریب ہیں، جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے ان لوگوں نے 5، 5 لاکھ دینے ہیں۔
لاہور :گریٹر اقبال کیس کی مرکزی کردار عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ سامنے آ گئی دونوں کے مابین جیل میں شناخت ہونے والے ملزمان سے رقم لینے کی گفتگو فون کال میں دونوں کے مابین 25سیکنڈ کی گفتگو ہوئی
— AD Malik Official (@ADMalik87) October 11, 2021
ملاحظہ فرمائیں ????@OfficialDPRPP @ShariqjKhan7 pic.twitter.com/2p7brcy2er
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ ریمبو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہے اور اس دوران کیس کی کافی تفصیلات سامنےآئی ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل پولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ریمبو کو گرفتار کیا تھا جبکہ ریمبو نے بھی عائشہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملزمان سے رقم کا مطالبہ کر رہی تھی۔