ویب ڈیسک : 20ویں لکس اسٹائل ایوارڈز اداکارہ یمنیٰ زیدی بہترین اداکارہ جبکہ اداکار دانش تیمور اور بلال عباس خان بہترین اداکار قرار پائے۔
رپورٹ کے مطابق 20 ویں لکس ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب 9 اکتوبر کو منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فیشن، ٹی وی اور موسیقی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب کی میزبانی کے فرائض، مہوش حیات، منشا پاشا، احسن خان اور احمد علی بٹ نے سرانجام دیے۔شو کے دوران اداکارہ ماہرہ خان نے شہریار منور اور احمد علی کے ساتھ فلم ’پرے ہٹ لَو‘ کے گانوں پر پرفارم کیا۔ اداکارہ ریشم اور احسن خان نے ڈانس پرفارمنس کے ذریعے فریدہ خانم کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ یمنیٰ زیدی (کریٹکس اینڈ ویوورز چوائس )جبکہ بہترین اداکار (کرٹکس) کا ایوارڈ بلال عباس اور بہترین اداکار (ویوورز چوائس) کا ایوارڈ دانش تیمور نے جیتا۔
ماڈلنگ میں ماڈل آف دی ائیر (فیمیل) : مشک کلیم۔ماڈل آف دی ائیر (میل) سچل افضل، جبکہ اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن کی کیٹگری میں (برائیڈل) شہلا چتور، (لگژری پریٹ) ، حسین ریہار، (پریٹ) :جنریشن،بیسٹ مینز وئیر(ڈیزائنر) کی کیٹگری میں ، اسمٰعیل فرید،بیسٹ فیشن فوٹوگرافر ، نجم محمود،بیسٹ ہیئر اینڈ میک اپ آرٹسٹ ،سنیل نواب،بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ ان فیشن ، سارہ ذوالفقار،میوزک کی کیٹگری میں بیسٹ سنگر آف دی ایئر: عباس علی خان 'میں یہ جانوں نا گانے کے لئے بیسٹ سانگ آف دی ایئر:’تیری تصویر‘ بائے بیان ، بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ (میوزک) میں عزیز قاضی 'شانترم'بیسٹ ویڈیو ڈائریکٹر کے لئے حمزہ بن طاہر 'تیری تصویر' جبکہ ٹیلیویژن کی دنیا میں بہترین ٹی وی اداکارہ (ویورز چوائس): یمنیٰ زیدی -پیارکے صدقے،بہترین ٹی وی اداکارہ (کریٹکس): یمنیٰ زیدی -پیارکے صدقے،بہترین ٹی وی اداکار (کریٹیکس): بلال عباس-پیار کے صدقےبہترین ٹی وی اداکار (ویورز چوائس): دانش تیمور-دیوانگی،بہترین ایمرجنگ ٹیلنٹ (ٹی وی) : عدنان صمد خان -عہدِ وفا کے لئے بہترین ڈراما : عہدِ وفا - مومنہ درید اور آئی ایس پی آر،بہترین ٹی وی ڈائریکٹر: فاروق رند-پیار کے صدقے ۔بہترین ٹی وی رائٹر عمیرہ احمد –الف،بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (ٹی وی) : عہدِ وفا کے نام کیا – راحت فتح علی خان کو قرار دیا گیا