ویب ڈیسک: ہارون آبادمیں نوجوان نے فائرنگ کے نتیجہ میں لڑکی کو قتل کردیا. پولیسں ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم نے خود کو گولی مار کر خود کشی بھی کرلی.
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کا رہائشی ناصر حسین کوثر بی بی سے شادی کا خواہش مند تھا، شادی سے انکار پر ناصر نے لڑکی کو قتل کردیا۔لڑکی کو قتل کرنے کے بعد دل برداشتہ نوجوان نے فائرنگ کے زریعے اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کرلیا ۔ کوثر بی بی 41 تھری آر میں کپاس کی چنائی میں مصروف تھی کہ ناصر حسین سکنہ 107 سکس آر نے کوثر بی بی کو قریبی کھیت میں لے جاکر قتل کیا، مقامی پولیسں موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین ٹیم کو طلب کر لیا گیا۔