ویب ڈیسک: بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور فیشن ڈیزائنر گوری خان کے 23 سالہ بیٹے آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ نے چرس استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے پنچ نامہ میں کہا گیا ہے کہ آریان خان نے اعتراف کیا کہ ان سمیت ان کے دوست کے پاس 6 گرام چرس موجود تھی تاکہ وہ کروز پر استعمال کرسکیں۔ یادرہے
پنچ نامہ، جو کہ تلاشی کے وقت لیا گیا گواہ کا ریکارڈ ہےکروز شپ پر چھاپہ مارنے والے تفتیشی افسر نے آریان خان اور ارباز مرچنٹ سے پوچھا کہ کیا ان کے پاس کوئی نشہ آور چیز ہے جس پر ارباز نے ہاں میں جواب دیا تھا اور بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے جوتے کے اندر چرس چھپا رکھی ہے۔مجموعی طور پر ان سے6 گرام چرس برآمد کی گئی تھی۔پنچ نامے کے مطابق ارباز مرچنٹ نے این سی بی افسر کو بتایا کہ وہ آریان خان کے ساتھ منشیات استعمال کرتے ہیں اور وہ اسی مقصد کے لیے کروز شپ کے اندر جارہے تھے۔ آریان نے بھی تصدیق کی کہ وہ منشیات استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔پنچ نامہ دو پنچوں یعنی کرن گوساوی اور پربھاکر روگھوجی سین کی موجودگی میں ریکارڈ کیا گیا۔ یادرہے یہ دونوں بی جے پی کے ورکر اورعہدیدار ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت نے اپنی بدنامی سے بچنے کےلئے اب پنچ نامہ مرتب کر کے این بی سی چھاپا مار ٹیم میں ان دونوں افراد کی موجودگی کا جواز پیدا کیا ہے۔