ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویزملک انتقال کرگئے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویزملک انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویزملک انتقال کرگئے،ایم این اے  پرویزملک حرکت قلب بندہونےپرخالقِ حقیقی سےجاملے۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےصدر،ایم این اے پرویز ملک انتقال کرگئے، ایم این اے پرویز ملک کافی عرصہ سے علیل تھے،خاندانی ذرائع کے مطابق  نمازِجنازہ کااعلان بعدمیں کیاجائےگا۔ایم این اے پرویز ملک  کو شیپس جم میں سوئمنگ کےدوران دل کادورہ پڑا  جس پر  انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا تھا۔ ایم این اے  پرویزملک حرکت قلب بندہونےپرخالقِ حقیقی سےجاملے۔
پرویزملک5باررکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، پرویزملک18نومبر1947کولاہورمیں پیداہوئے، پرویزملک1997میں این اے95لاہورسے، 2002میں این اے120سے، 2010کوضمنی انتخابات میں این اے123سےرکن قومی اسمبلی بنے جبکہ  2013میں این اے123سےرکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، ایم این اے  پرویزملک وفاقی وزیرتجارت اورٹیکسٹائل کےعہدےپربھی فائزرہے۔