ویب ڈیسک : جماعت اسلامی کی زیر اہتمام محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے نجی سکول میں دعائیہ تقریب کا اہتمام۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی زیر اہتمام محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب نجی سکول دارارقم سکول علامہ اقبال ٹاؤن میں منعقد ہوئی ہے، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ نے بھی شرکت کی اور جہانگیر ایثار ، محمد زبیر ، مفتی محمد عمر ، حسن اعجاز نے بھی شرکت کی اور دارارقم کے طلباء کی جانب سے زبردست انداز میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس تقریب میں محسن پاکستان کی درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کے باصلاحیت ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کم وسائل کے باوجود پاکستان کو پہلی ایٹمی اسلامی قوت بنایا اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان دشمن کی آنکھ میں چھبتا ہوا کانٹا تھے انکا مزید کہنا تھا کے دکھ اور افسوس کی بات ہے پاکستان میں حکومت کوئی بھی قومی ہیرو کو اصل مقام دینے میں ناکام رہی ہے لیکن پاکستان عوام کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان رول ماڈل ہی رہے ہیں۔