سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری نوریزشکور کی ملاقات،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری نوریزشکور نے ملاقات کی ،اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے، موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، منفی سیاست کرنے والوں کو عوام ہمیشہ کیلئے رد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے نظام میں اتنا بگاڑ پیدا کیا جس کا کوئی تصور نہیں کر سکتا، تنقید برائے تنقید کرنے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کامزید کہنا تھا کہ 360 ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے پنجاب کا ہر ضلع ترقی کرے گا، ساہیوال سمیت ہر ضلع میں فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں، ترقی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔