کورونا وائرس سے مزید28 افراد جان کی بازی ہارگئے

11 Oct, 2021 | 09:14 AM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک :  کورونا وائرس سے مزید28 افراد جاں بحق ہوگئے ،مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 134 ہو گئی  جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔۔

این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار 4 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار959ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 43ہزار389کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔

  پنجاب میں اب تک 12 ہزار 785 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار497، خیبرپختونخوا 5 ہزار645، اسلام آباد 932، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 350 اور آزاد کشمیر میں 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 62ہزار859،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار974، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار197، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار153، بلوچستان میں 33 ہزار76، آزاد کشمیر میں 34 ہزار350 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار350 ہو گئی ہے۔

 
 

مزیدخبریں