( عمران یونس ) صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 5 فوڈ پوائنٹس اور 12 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 2 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے جبکہ 3 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 2 ہزار 470 لیٹر ملاوٹی دودھ بھی تلف کر دیا۔ تلف کیے گئے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق صفائی ناقص انتظامات پر بہاولنگر میں آصف ملک کولیکشن سنٹر اور سید ملک کولیکشن سنٹر کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
انتظامات میں مزید بہتری کے لیے 3 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ ناقص اشیاء خورونوش اور ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔