پاک زمبابوے سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان

11 Oct, 2020 | 08:16 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) پی سی بی نے پاک زمبابوے سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ون ڈے میچز راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور تین نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گےجبکہ سات ،آٹھ اور دس نومبرکو ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق زمبابوے کی ٹیم 20 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی ، مہمان ٹیم 21 سے 27 اکتوبر تک قرنطینہ کرنے کے بعد 28 اور 29 نومبر کو مہمان ٹیم راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی ،دس نومبر کو سیریز کے اختتام پر مہمان ٹیم 12 نومبر کی علی الصبح اپنے وطن روانہ ہوجائے گی۔

دوسری جانب زمبابوے نے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، چیموچی بھابھا  کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سکندر رضا، ریان برل، بران چاری، دیندائی چاٹارا، ایلٹن چگمبورا، تیندائی چیسورو، کریگ ارون، کامون ہوکاموے، ویسلے میڈہیور، ویلنگٹن مساکیڈزا، کارل ممبا، رچمنڈ متمبامی، بلیسنگ مازارابانی، رچرڈ ناراوا، ملٹن شومبا، برینڈن ٹیلر، ڈونلڈ تیریپانو اور شون ولیمز شامل ہیں۔

مزیدخبریں