حکومت کا اپوزیشن کو نکیل ڈالنے کا فیصلہ

11 Oct, 2020 | 05:02 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) پنجاب حکومت نے پی ڈی ایم کو فری ہیڈ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے پنجاب نے وفاق سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر لیا۔

حکومت کیخلاف اپوزیشن کی جماعتوں کے بنانے والے اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے سڑکوں پر آنے اور جلسہ جلوس کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گوجرنوالہ میں اپوزیشن کے جلسے کیلئے لاہور سے سیاسی رہنماؤں نے کارکنوں کے ہمراہ شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کو روکنے کے لیے پنجاب حکومت نے وفاق سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ نے مشاورتی اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنانے اور روکنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

جاتی امرا رائیونڈ میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ احسن اقبال، سینیٹر پرویز رشید، قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر، صدرمسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللہ اور مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔ 

لیگی قیادت کے خلاف غداری کے مقدمات سمیت حکومتی انتقامی کارروائیوں اور ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف حکمت عملی پرمشاورت بھی کی گئی، اس کے علاوہ اجلاس میں گوجرانوالہ کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے حوالے سے لیگی رہنماؤں کو اہم ٹاسک دیئے گئے۔  

نائب صدرمسلم لیگ( ن) مریم نواز کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کے ہر جلسہ میں میاں نواز شریف کا بیانیہ ''ووٹ کوعزت دو'' بیان کیا جائے گا، ووٹ کو عزت ملے گئی تو ہی عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں