رنگ روڈ پر سفر کرنے والوں کو اہم سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

11 Oct, 2019 | 10:03 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( در نایاب ) رنگ روڈ پر موٹروے ایم ٹیگ کی ری چارج سروس فراہم کرنے کا فیصلہ، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی تین انٹرچینجز پر ایم ٹیگ ری چارجنگ بوتھ قائم کرے گی۔

لاہور رنگ روڈ اتھارٹی موٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں کو سہولت فراہم کرے گی۔ رنگ روڈ پر اڈا پلاٹ انٹرچینج، نواز شریف انٹرچینج اور عبداللہ گل انٹر چینج پر بوتھ قائم ہوں گے۔ ایف ڈبلیو او نے رنگ روڈ پر ری چارج بوتھ کے لئے کینٹینرز رکھ دئے۔

رنگ روڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق شہریوں کو آئندہ دس روز میں ایم ٹیگ ری چارجنگ کی سہولت مل جائے گی۔ اس سے قبل یہ سہولت موٹروے پر سفر کرنے سے قبل راوی پل کے قریب میسر تھی۔ اس سہولت سے لاہور رنگ روڈ پر سفر کرتے ہوئے موٹروے پر جانیوالے مسافر مستفید ہوں گے۔

مزیدخبریں