ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیسری جماعت کی کتاب پر پابندی عائد

تیسری جماعت کی کتاب پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے ساؤتھ ایشین پبلی کیشنز کی جانب سے شائع کردہ تیسری جماعت کی کتاب پر پاپندی عائد کردی ہے۔       

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تیسری جماعت کی اسلامیات پر پاپندی عائد کر دی ہے۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر نور الدین اور ایجوکیشن یونیورسٹی ملتان کی پروفیسر صغریٰ خاکوانی نے اساتذہ کی رہنمائی کیلئے تیسری جماعت کی اسلامیات کتاب تحریر کی تھی۔

مذکورہ کتاب کے صفحہ نمبر 58 اور 59 پر قابل اعتراض تصاویر شائع کی گئی ہیں۔ مذکورہ کتاب ساؤتھ ایشین پبلی کیشنز اردو بازار سے شائع ہوئی ہے۔ ایم ڈی بورڈ محمد اختر نے کتاب پر پاپندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔