ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کولرننگ لائسنس سے مت چلائیں: خواجہ عمران نذیر

پنجاب کولرننگ لائسنس سے مت چلائیں: خواجہ عمران نذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پنجاب اسمبلی اجلاس میں ایم ٹی آئی ایکٹ پراپوزیشن کی حکومت پرتنقید، سابق وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکومت سے ڈینگی بھی کنٹرول نہیں ہورہا، صوبے کو لرننگ لائسنس پر نہ چلائیں۔

       تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کےآغاز میں ہی حکومت اوراپوزیشن کے درمیان اسمبلی بزنس پرتلخ کلامی ہوگئی،،ؤ اپوزیشن نے حکومت کی نعرے بازی کی، ایجنڈے کی کارروائی آگے بڑھی، سابق وزیرصحت خواجہ عمران نذیرنے صوبے میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کیسز، ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال اورمریضوں کی پریشانی پرحکومت کوخوب آڑے ہاتھوں لیا۔

خواجہ عمران نذیر نے حکومت کومشورہ دے ڈالا کہ وزیراعلیٰ اگر نہیں سیکھ رہے تومیاں اسلم اقبال یا راجہ بشارت کو لے آئیں، صوبے کولرننگ لائسنس سے مت چلائیں، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سےغلط معلومات پھیلائی گئیں۔

ایجنڈے کی کارروائی مکمل ہونے پر ڈپٹی سپیکردوست محمد مزاری نےاجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔    

Shazia Bashir

Content Writer