ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

(ن) لیگ کا قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

(ن) لیگ کا قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) لیگ کا قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ، کمیٹی سربراہان نے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرادیئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) لیگ  نے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سےمستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، (ن) لیگ کے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں اسوقت 70 ممبرز ہیں جن میں سے 61 نے اپنے استعفے سابق سپیکر رانا اقبال کو جمع کرادئیے-

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد علی خان کا کہنا تھا کہ تمام اراکین سے استعفے لے لئے گئے ہیں، جلد سپیکر کو قائمہ کمیٹیوں سے نکلنے کے استعفے دے دیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جب تک پی اے سی کا چئیرمین نہیں لگایا جائے گا تب تک سٹینڈنگز کمیٹی کے سربراہی قبول نہیں کریں گے-

 انہوں نے کہا کہ پی اے سی ون اپوزیشن کا حق ہے، ضروری ہے کہ چئیرمین اپوزیشن کا ہو۔

Sughra Afzal

Content Writer