" اللہ کے فضل سے کوئی ہمارا سر نہیں جھکا سکتا"

11 Oct, 2019 | 04:31 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42)مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انتقامی ہتھکنڈوں سے نہیں گھبراؤں گا، ذلت سے جینے سے بہتر مرنا ہے ،  اللہ کے فضل سے کوئی ہمارا سر نہیں جھکا سکتا۔

 احتساب عدالت پیشی پرسابق وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ووٹ کو عزت دو پر پہلے بھی ڈٹا تھا اور اب بھی قائم ہوں،اگر ہم نے دنیا میں عزت کمانی ہے تو پہلے ہمیں اپنے لوگوں کو عزت دینا ہوگئی، جو قومیں ترقی کرتی ہیں وہ اصولوں سے نہیں ہٹتیں، اللہ کے فضل سے ہمارا سر کوئی نہیں جھکا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ  میں نے کب نیب سے تعاون نہیں کیا؟جو معلوم تھا بتا دیا، ایک دمڑی کی کرپشن دکھا دیں، سیاست سے دستبردار ہو جاؤں گا، کاروبار پہلے سے موجود تھے سیاست میں بعد میں آیا، نیب تو بنائی ہی میرے لیے تھی مشرف نے، اب نیب (ن) لیگ کے خلاف استعمال ہو رہا ہے، یہ تو کل ایک اور کیس بنا سکتے ہیں، یہ گوانتا نامو بے لے جانا چاہتے ہیں تو لے جائیں، کالا پانی لے جائیں لیکن نواز شریف نہیں جھکے گا۔

واضح رہے کہ چودھری شوگر ملز کیس کیلئے میاں نواز شریف کو نیب کی درخواست پر کوٹ لکھپت جیل سے احتساب عدالت لایا گیا جہاں عدالت نے سماعت کے بعد سابق وزیراعظم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

مزیدخبریں