لاہور میں دیسی گھی اور شہد کی غیر معیاری فروخت کا انکشاف

11 Oct, 2019 | 04:04 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) زندہ دلان لاہور کو دیسی گھی اور شہد کی بھی غیر معیاری فروخت کا انکشاف ہوا،  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کردیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پیش کی گئیں تفصیلات میں بتایا گیا ہےکہ شہر میں دیسی گھی حاصل کرنے والے 195 احاطوں میں سے 146 غیر اصلاحی نکلے، ناقص گھی تیار کرنے والے 11 احاطوں کو سیل کر دیا گیا، 13 احاطوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، شہر میں شہد فروخت اور تیار کرنے والوں میں سے 11 غیر اصلاحی نکلے، 3 احاطوں کو سیل کیا گیا، جبکہ 1 احاطے کی پیداوار فوری روکنے کا حکم دے دیا گیا۔

  پنجاب اسمبلی میں فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ زدہ اور غیر معیاری اشیاء خورونوش کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات میں بتایا کہ یکم جولائی سے 2018 سے 30 مارچ 2019 تک ناقص اشیاء پر 21 افراد کےخلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں، 8 افراد کے خلاف ملاوٹ شدہ دودھ تیار اور فروخت کرنے پر ایف آئی آر درج کرائیں،2 لاکھ 85 ہزار 6 سو 38 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کیا گیا،جبکہ 3 کروڑ 26 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔

ایوان کو بتایا گیاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر 93 کنٹینوں کو سیل کیا اور 118 کنٹینوں کو بھاری جرمانے عائد کیے۔

مزیدخبریں