ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کفایت شعاری کے دعوے، سرکاری افسران کے گھروں پہ کروڑوں خرچ

کفایت شعاری کے دعوے، سرکاری افسران کے گھروں پہ کروڑوں خرچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: ایک طرف حکومت کا کفایت شعاری کا راگ دوسری جانب افسران کےگھروں کی تزئین و آرائش کی تیار ی، سرکاری افسران اور ججز ریسٹ ہاؤس کی تزئین وآرائش پر ڈیڑھ کروڑ روپے کا تخمینہ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے ورکنگ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سےجہاں مالی بحران کے باعث کفایت شعاری مہم چلائی جارہی ہے وہیں اب جی او آر ون میں اعلی سرکاری افسران کےگھروں کی تزئین و آرائش پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ٹینڈر کے مطابق ٹولٹن تھری نمبر رہائش گاہ پر 26 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

گلف روڈ چودہ بی میں 22 لاکھ سترہ ہزار روپے اورگلف روڈ 15 بی میں 16 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، ٹولنٹن روڈ ٹو پر 6 لاکھ پچپن ہزار روپے، ٹولنٹن 10 نمبر رہائش گاہ پر نو لاکھ تینتیس ہزار اور ٹولنٹن روڈ 8 لاکھ روپے سے تزئین و آرائش کی جائے گی۔ کلب روڈ، ٹولنٹن لین پارک میں واقع ججز ریسٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش بھی شامل ہے، ایگزیکٹو انجینئرز بلڈنگ ڈویثرن جی او آر نے مذکورہ رہائش گاہوں میں تعمیراتی کام کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer