مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ، نواز شریف نے حمایت کا اعلان کردیا

11 Oct, 2019 | 12:06 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان کےآزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

نیب نے نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کرکے احتساب عدالت پیش کردیا، قائد (ن )لیگ کے پہنچنے پر کمرہ عدالت نعروں سے گونج اٹھا،    احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے چودھری شوگر مل کیس پر سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر نے سابق وزیر اعظم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

  احتساب عدالت پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہوجانا چاہیئے تھا، مولانا کی بات نہ مان کر غلطی کی۔

مزیدخبریں