فلم ’’لال کبوتر‘‘ ایک بار پھر سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار

11 Oct, 2019 | 12:29 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی ریلیز ہوئی فلم لال کبوتر ایک بار پھر سینماﺅں میں ریلیز کی جائے گی، سٹریٹ کرائم پر بننے والی فلم بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرچکی ہے۔

بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم ” لال کبوتر“ ایک بار پھر شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ سٹریٹ کرائم پر مبنی علی اکبر اور منشا پاشا کی فلم لال کبوتر پاکستان میں مارچ میں ریلیز کے بعد کئی بین الاقوامی اسکرین پر بھی جلوہ دکھانے میں کامیاب رہی ہے۔

فلم لال کبوتر کو آسکر ایوارڈ کے انتخاب کے لیے پیش کیا جاچکا ہے تاہم اس سے قبل ہی یہ امریکا میں منعقد کردہ فلم آرچانا سوئے آڈینس ایوارڈ میں بیسٹ فیچر فلم کا اعزاز اپنے نام کرچکی ہے۔ دنیا بھر سے شہرت حاصل کرنے والی فلم لال کبوتر بے تحاشا فرمائش کے بعد اب ایک بار پھر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ فلم اب رواں ماہ سے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں