پنجاب ایگزمینشن کمیشن کی انوکھی پالیسی، بچوں کے مستقبل کو خطرہ

11 Oct, 2018 | 08:47 PM

Shazia Bashir

جنید ریاض:  پنجاب ایگزمینشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کا زبردست مظاہرہ، پرائمری اور مڈل کے امتحانات کے لئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی مگر کلسٹرز سینٹرز کو رجسٹریشن فارم نہ بھجوائے جاسکے، امتحانات کے لیے 26 لاکھ بچوں کی رجسٹریشن متوقع۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینشن کمیشن کی انوکھی پالیسی، پرائمری اور مڈل کے امتحانات کی رجسٹریشن شروع کردی گئی، مگر کلسٹر سنٹرز کو رجسٹریشن فارم نہ بھجوائے جاسکے، فارم نہیں ہیں تو بچوں کی رجسٹرریشن کیسے کریں، سکولوں کے سربراہان نےشکایت کردی۔

 ذرائع کے مطابق فارم کی پرنٹنگ کا آرڈر دیر سے دینے کی وجہ سے فارم کی پرنٹنگ میں مزید ایک ہفتہ اور لگ سکتا ہے، مزید معلومات کے مطابق امتحانات کے لیے 26 لاکھ بچوں کی رجسٹریشن متوقع ہے، فارم نہ ہونے کے سبب رجسٹرریشن کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں