وزیر بلدیات سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

11 Oct, 2018 | 07:45 PM

Arslan Sheikh

فخر امام: ورلڈ بینک کے 3 رکنی وفد کی سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے ملاقات، ڈائریکٹر ورلڈ بینک اینا ویلنسٹن نے سینئر وزیر کو لوکل گورنمنٹ اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بریفنگ دی، وزیر بلدیات کا کہنا ہے کہ خان بڑے شہروں کے لیے آئندہ 50 برسوں کی منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے موقع پر عالمی بنک کے نمائندوں نے پنجاب کے بلدیاتی نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پنجاب کے مختلف شعبوں میں مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ وزیربلدیات کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کے اکثر منصوبے معیشیت پر بوجھ ہیں جن کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہاؤسنگ سیکٹر میں مضبوط منصوبہ بندی سے معیشیت مضبوط ہو گی، پنجاب میں سرمایہ کاروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے۔

وزیر بلدیات کا مزید کہنا تھا کی بہتر نتائج کے لیے اراکین اسمبلی کی بجائے بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز دیں رہے ہیں جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 30 فیصد حصہ بلدیاتی نمائندے استعمال کریں گے۔ اس موقع پر سنئیر وزیر پنجاب اور عالمی بنک کے وفد کا آئندہ ہفتے دوبارہ اجلاس کا فیصلہ بھی ہوا۔

مزیدخبریں