حکومت پنجاب اپنے ہی کیے وعدے پر عمل نہ کراسکی

11 Oct, 2018 | 06:28 PM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراور بیوروکریسی نے اوپن ڈور پالیسی ہوامیں اڑا دی، عوام کے لیے مختص وقت میں اجلاس کرتے رہے۔         

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے 10 بجے سے دن 12 بجے تک کا وقت عوام کے لئے مقررکررکھا ہے، اس دوران افسران اور سیکرٹریوں کوعوام کے لئے موجود رہنے کی ہدایت کی گئی۔ لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے خود ہی اس پالیسی کو ہوا میں اڑا دیا۔

  وزیراعلیٰ پنجاب اس دوران اجلاس کرتے رہے جس میں مختلف محکموں کے سیکرٹری شریک تھے، کئی محکموں کے سیکرٹری اجلاس کے نام پردفاترسے غیرحاضررہے اورکمیٹی روم میں بیٹھے رہے۔افسران کی غیر حاضر کے باعث سائلین ملاقاتوں کے بغیرہی واپس چلے گئے۔

مزیدخبریں