شہباز شریف کی گرفتاری سرا سر انتقامی کارروائی ہے: ملک محمد احمد 

11 Oct, 2018 | 06:14 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: سابق ترجمان حکومت پنجاب کہ مطابق میاں شہباز شریف کی گرفتاری خلاف قانون ہے، آئی جی پنجاب کے تبادلے کو الیکشن کمیشن نےاپنے اختیار کے تحت روکا، حکومت قانون اور آئین سے بالاتر ہوکر اپنی خواہشات کے تابع اقدامات اٹھا رہی ہے۔,

تفصیلات  کے مطابق سینئر لیگی رہنما ملک محمد احمد نےلاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سرا سر انتقامی کارروائی ہے، جمہوریت کی خاطر دھاندلی زدہ الیکشن کو بھی تسلیم کیا، اگر حکومت کی جانب سے انتقامی سیاست جاری رہی تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ غیر سیاسی پولیس کے دعوے دار حکومت نے آئی جی پنجاب کی ٹرانسفر پر سیاسی مداخلت کی، حکومت کے کونسے احکامات ہیں جو آئی جی پنجاب نہیں مان رہے، طاہر خان کی بطور آئی جی تعیناتی کے دوران رولز کیوں نہیں دیکھے گئے، پہلے ڈی پی او پاکپتن اوراب آئی جی پنجاب کا ایشو کھڑا کردیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان نے اسپیکر کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بیانات دئیے، حکومت کے وزرا نیب کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ ہمارا نیب سے مطالبہ ہے کہ جو کرنا ہے بلا امتیاز اور سیاسی مداخلت کے بغیر کریں۔         

مزیدخبریں